Thursday, 15 October 2015

مجھے اسلام میں داخِل کر لیجئے.........

بیاد: مجدد دین و ملت، ثانی ابو حنیفہ، حامی سنت، ماحی بدعت، مجدد اعظم، امام اھلسنت، اعلیٰحضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ.

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ آرٹیکل اوّل تا آخِر پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کا ایمان تازہ ہوجائے گا.
             دُرُودُُ شریف کی فضیلت

نبیوں کے سُلطان، رَحمتِ عالمیان، سردارِ دوجہان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے:
’’جس نے مجھ پر روزِ جُمُعہ دو سو ۲۰۰ بار دُرُودِ پاک پڑھا اُس کے ۲۰۰  سال کے گناہ مُعاف ہوں  گے‘‘. (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ). سبحان اللہ  عَزَّوَجَلّ!َ

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے اسلامی بھائیو! خانپور (پنجاب) کے ایک مُبلِّغ دعوتِ اسلامی کا بیان ہے کہ بابُ الْمدینہ کراچی سے سُنّتوں کی تربیّت حاصِل کرنے کیلئے تشریف لائے ہوئے مَدَنی قافِلے کے ساتھ مجھے بھی عَلاقائی دَورہ کرنے کا شَرَف حاصِل ہوا. ایک درزی کی دُکان کے باہَر لوگوں کو اِکَٹھّا کر کے ہم ”نیکی کی دعوت” دے رہے تھے. جب بیان خَتم ہوا تو اُسی دوکان کے ایک ملازم نوجوان نے کہا، ” میں عیسائی ہوں. آپ حضرات کی نیکی کی دعوت نے میرے دل پر گہرا اثر کیا ہے. مہربانی فرما کر مجھے اسلام میں داخِل کر لیجئے". اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہ مسلمان ہو گیا.
       مقبول جہاں بھر میں ہو ”دعوت اسلامی”
       صَدقہ تجھے  اے  ربِّ  غفار  مدینے  کا
(فیضانِ سنت {جلد اوّل} باب فیضانِ بسم اللہ، ص ۱۵۳ مطبوعہ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)

      اللہ کرم ایسا کرے  تجھ  پہ  جہاں  میں
       اے دعوت اسلامی تیری دهوم مچی ہو

میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر آپ بھی گناہوں بهری اندھیری زندگی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو ابھی اور اسی وقت دعوت حق دعوت اسلامی کا دامن تھام لیں. زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں. دعوت اسلامی کے تحت ہر جمعرات بعد نمازِ مغرب سنتوں بهرا اجتماع ہوتا ہے. خود بھی اس میں شریک ہوں اور دوسروں کو بھی دعوت دیں.ہر جمعرات بعد اجتماع ہزار ہا عاشقان رسول ﷺ مدنی قافلوں میں سفر کرتے ہیں. آپ سے بھی سفر کرنے کی مدنی التجا ہے. اللہ تعالٰی عزوجل نے چاہا تو ہزاروں نیکیاں سیکھنے کو ملیں گی. ہر کوئی اپنا یہ ذہن بنا لے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاءاللہ عزوجل.

طالب دعا : حافظ محمد احسان بشیر، فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس، نشتر میڈیکل کالج، ملتان، پنجاب، پاکستان

1 comment: