Monday, 3 August 2015

ایک حیرت انگیز واقعہ

بیاد : مجدد دین و ملت، ثانی ابو حنیفہ، حامی سنت، ماحی بدعت، مجدد اعظم، امام اھلسنت، اعلیٰحضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ.

فرمان مصطفی ٰﷺ:
"جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ عزوجل اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے".  (مسلم ص ٢١٦  حدیث ٤٠٨). سبحان اللہ عزوجل!
ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے، یہ اُن دنوں کی بات ہے جب بابُ المدینہ کراچی میں مُنْعَقد ہونے والے تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنّتوں بھرے اجتِماع کی تیاّریاں زور و شور سے جاری تھیں۔ مَدَنی قافِلے لانے کیلئے مُتَعَدَّد شہروں سے بابُ المدینہ کراچی کیلئے خُصوصی ٹرینوں کا سلسلہ تھا۔ انہیں دنوں ہمارے ایک عزیز فوت ہو گئے ۔ چند روز کے بعد گھر کے کسی فرد نے مرحوم کو خواب میں دیکھ کر جب حال پوچھا تو کہنے لگے، میں نے کراچی میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کی نیَّت سے خُصوصی ٹرین میں نِشَست بُک کروائی تھی۔ اور اﷲ عَزَّوَجَلَّ نے اِس سچّی نیّت کے سبب میری مغفِرت فرما دی۔

            رَحْمتِ حق “بہا” نہ می جوید
            رَحْمت ِ حق “بہانہ” می جوید

(یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت ”بہا ” یعنی قیمت نہیں مانگتی ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحْمت تو ”بہانہ ”ڈھونڈتی ہے).
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے؟ اچھی نیَّت کا کس قَدَر بُلند رُتبہ ہے کہ عمل کرنے کا موقع نہ ملنے کے باوُجُود اجتماع میں شرکت کی نیَّت کرنے والے خوش نصیب کی مغفِرت کر دی گئی ۔ حضرت سیِّدُنا حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں،
" انسان کو چند روز کے عمل سے نہیں اچھی نِیّت سے جنّت حاصِل ہو گی".
(کیمیائے سعادت ج ۲ ص ۸۶۱)، (فیضانِ سنت(جلد اوّل)باب فیضانِ بسم اللہ،ص۹۶مطبوعہ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)

       اللہ کرم ایسا کرے تجھ  پہ جہاں  میں
      اے دعوت اسلامی تیری دهوم مچی ہو

میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر آپ بھی گناہوں بهری اندھیری وادی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو ابھی اور اسی وقت دعوت حق دعوت اسلامی کا دامن تھام لیں. زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں. دعوت اسلامی کے تحت ہر جمعرات بعد نمازِ مغرب سنتوں بهرا اجتماع ہوتا ہے. خود بھی اس میں شریک ہوں اور دوسروں کو بھی دعوت دیں. اللہ تعالٰی عزوجل نے چاہا تو ہزاروں نیکیاں سیکھنے کو ملیں گی. ہر کوئی اپنا یہ ذہن بنا لے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاءاللہ عزوجل.

طالب دعا:
حافظ محمد احسان بشیر، فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس، نشتر میڈیکل کالج، ملتان، پنجاب، پاکستان. وابستہ شعبہ تعلیم دعوت اسلامی ملتان.


No comments:

Post a Comment