بیاد : مجدد دین و ملت، ثانی ابو حنیفہ، حامی سنت، ماحی بدعت، مجدد اعظم، امام اھلسنت، اعلیٰحضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ.
فرمان مصطفیٰ ﷺ:
"جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ عزوجل اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے" (مسلم ص ٢١٦ حدیث ٤٠٨).سبحان اللہ عزوجل!
ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ (باب المدینہ کراچی) سے عاشِقانِ رسول کاایک 92 دن کا مَدَنی قافِلہ کولمبو کے سفر پر تھا. جس دن ضلع ”ایرو” 30 دن کیلئے مَدَنی قافِلے کی سفر پر روانگی تھی. اِس دوران ایک اسلامی بھائی ایک غیر مسلم نوجوان کو امیرِ قافِلہ کی خدمت میں لائے. امیرِ قافِلہ نے سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم کے اعلیٰ کردار سے مُتَعَلِّق چند خوشبودار مَدَنی پھول پیش کر کے اس کو اسلام کی دعوت پیش کی. اِس پر اُس نے بعض سُوالات کئے جس کے جوابات دیئے گئے. اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوّجَلَّ کم و بیش ایک گھنٹے کی انفرادی کوشِش کے بعد وہ غیر مسلم مُشرَّف بہ اسلام ہوگیا.
کافرآجائیں گے راہِ حق پائیں گے
اِن شاءَ اللہ، چلیں قافِلے میں چلو
کُفر کا سر جُھکے دیں کا ڈنکا بجے
ان شاء اللہ، چلیں قافلے میں چلو
(فیضانِ سنت(جلد اوّل)باب آدابِ طعام، ص۲۶۱مطبوعہ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی).
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوت اسلامی تیری دهوم مچی ہو
میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر آپ بھی گناہوں بهری زندگی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں بھی مدنی انقلاب برپا ہو جائے تو ابھی اور اسی وقت دعوت حق دعوت اسلامی کا دامن تھام لیں. زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں. دعوت اسلامی کے تحت ہر جمعرات بعد نمازِ مغرب سنتوں بهرا اجتماع ہوتا ہے.اپنے شہر میں ہونے والے اجتماع میں خود بھی شریک ہوں اور دوسروں کو بھی دعوت دیں . ہر جمعرات بعد اجتماع ہزار ہا عاشقان رسول ﷺ مدنی قافلوں میں سفر کرتے ہیں. آپ سے بھی سفر کرنے کی مدنی التجا ہے. اللہ تعالٰی عزوجل نے چاہا تو ہزاروں نیکیاں سیکھنے کو ملیں گی. ہر کوئی اپنا یہ ذہن بنا لے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاءاللہ عزوجل.
طالب دعا :
حافظ محمد احسان بشیر، فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس، نشتر میڈیکل کالج، ملتان، پنجاب، پاکستان.
No comments:
Post a Comment