Monday, 3 August 2015

محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ھوتا

بیاد : مجدد دین و ملت، ثانی ابو حنیفہ، حامی سنت، ماحی بدعت، مجدد اعظم، امام اھلسنت، اعلیٰحضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضى الله تعالى عنه.

فرمان مصطفیٰ ﷺ:
"جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ عزوجل اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے" (مسلم ص ٢١٦ حدیث ٤٠٨).سبحان اللہ عزوجل!
ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ

                          قابل رشک موت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! محمد وسیم عطّاری (بابُ المدینہ نارتھ کراچی) سگِ مدینہ عُفِیَ عنہ (بانی دعوت اسلامی، امیر اھلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ) کے پاس تشریف لاتے تھے، بے چارے کے ہاتھ میں کینسر ہوگیا اور ڈاکٹروں نے ہا تھ کاٹ ڈالا. ان کے عَلاقے کے ایک اسلامی بھائی نے بتایا، وسیم بھائی شدّتِ درد کے سبب سخْت اَذِیّت میں ہیں . میں اَسپتال میں عِیادت کیلئے حاضِر ہوا اور تسلّی دیتے ہوئے کہا، دیوانے! بایاں ہاتھ کٹ گیا اس کا غم مت کرو. اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلََّّ دایاں ہاتھ تو مَحفوظ ہے اور سب سے بڑی سعادت یہ کہ اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ ایمان بھی سلامت ہے. اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے انہیں کافی صابِر پایا، صِرْف مُسکَراتے رہے یہاں تک کہ بسترسے اُٹھ کر مجھے باہَر تک چھوڑنے آئے. رفتہ رفتہ ہاتھ کی تکلیف ختْم ہوگئی مگر بے چارے کا دوسرا امتحان شروع ہوگیا اور وہ یہ کہ سینے میں پانی بھر گیا، دَرْد و کَرْب میں دِن کٹنے لگے. آخِر ایک دِ ن تکلیف بَہُت بڑھ گئی، ذِکْرُ اللہ شروع کردیا۔سارا دِن اللہ، اللہ کی صداؤں سے کمرہ گونجتا رہا، طبیعت بَہُت زِیادہ تشویش ناک ہوگئی تھی، ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی کوشِش کی گئی مگر انکار کردیا، دادی جان نے فَرطِ شفقت سے گود میں لے لیا، زبان پرکَلِمَہ طَیِّبہ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللہ جاری ہوااور 22 سالہ محمد وسیم عطّاری کی روح قَفَسِ عُنصُری سے پرواز کر گئی.
                انا للہ وانا الیہ راجعون

جب مرحوم کو غُسل کیلئے لے جانے لگے تو اچانک چادر چِہرے سے ہٹ گئی، مرحوم کا چِہرہ گلاب کے پھول کی طرح کھِلا ہواتھا، غُسل کے بعد چِہرہ کی بَہار میں مزید نِکھارآگیا.

£   محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ھوتا

تدفین کے بعد عاشِقانِ رسول نعتیں پڑھ رہے تھے، قَبْرسے خوشبو کی ایسی لَپٹیں آنے لگیں کہ مَشامِ جاں مُعَطّر ہوگئے مگر جس نے سونگھی اُس نے سونگھی. گھر کے کسی فرد نے انتِقال کے بعد خواب میں مرحوم محمد وسیم عطّاری کو پھولوں سے سجے ہوئے کمرے میں دیکھا، پوچھا، کہاں رہتے ہو؟ ہاتھ سے ایک کمرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ”یہ میرا مکان ہے یہاں میں بَہُت خوش ہوں”. پھر ایک آراستہ بستر پر لیٹ گئے. مرحوم کے والِد صاِحب نے خواب میں اپنے آپ کو محمد وسیم عطّاری کی قَبْر کے پاس پایا، یکایک قَبْر شَق ہوئی اور مرحوم سر پر سبز سبز عَمامہ سجائے ہوئے سفید کفن میں ملبوس باہَر نِکل آئے! کچھ بات چیت کی اور پھر قَبْر میں داخِل ہوگئے اور قَبْر دوبارہ بند ہوگئی.

        اللہ کرم ایسا  کرے تجھ  پہ  جہاں  میں
        اے دعوت اسلامی تیری دهوم مچی ہو

میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر آپ بھی گناہوں بهری زندگی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں بھی مدنی انقلاب برپا ہو جائے تو ابھی اور اسی وقت دعوت حق دعوت اسلامی کا دامن تھام لیں. زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں. دعوت اسلامی کے تحت ہر جمعرات بعد نمازِ مغرب سنتوں بهرا اجتماع ہوتا ہے. اپنے شہر میں ہونے والے اجتماع میں خود بھی شریک ہوں اور دوسروں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دیں. اللہ تعالٰی عزوجل نے چاہا تو ہزاروں نیکیاں سیکھنے کو ملیں گی. ہر کوئی اپنا یہ ذہن بنا لے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاءاللہ عزوجل.

طالب دعا :
حافظ محمد احسان بشیر، فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس، نشتر میڈیکل کالج، ملتان، پنجاب، پاکستان . وابستہ شعبہ تعلیم دعوت اسلامی ملتان. 

No comments:

Post a Comment