بیاد : مجدد دین و ملت، ثانی ابو حنیفہ، حامی سنت، ماحی بدعت، مجدد اعظم، امام اھلسنت، اعلیٰحضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ.
انتساب : تمام علمائے اسلام ( علمائے حق ) کے نام.
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ آرٹیکل اوّل تا آخِر پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کا ایمان تازہ ہوجائے گا.
دُرُود شریف کی فضیلت
نبیوں کے سُلطان، رَحمتِ عالمیان، سردارِ دوجہان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے:
’’جس نے مجھ پر روزِ جُمُعہ دو سو ۲۰۰ بار دُرُودِ پاک پڑھا اُس کے ۲۰۰ سال کے گناہ مُعاف ہوں گے‘‘ (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی).
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نیکی کی دعوت کی بہار
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی والوں پر جھوم جھوم کر بارانِ رحمت برستی ہے، عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی بھی کیا خوب بہاریں ہیں. چُنانچِہ برمِنگھم (.U.K) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان اپنے انداز و الفاظ میں پیش خدمت ہے، ”ہم ایک بار مسلمانوں کی گُنجان آبادی والے عَلاقے "small health" جس کو ہم اپنے مَدَنی ماحول میں ”مکّی حلقہ” کہتے ہیں، میں عَلاقائی دورہ کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے کیلئے گھر گھر جارہے تھے. اس دَوران ایک گھر پر دستک دی تو ایک عمر رسیدہ خاتون نکلیں جن کا میر پور (کشمیر ) سے تعلّق تھا، اردو اور انگلش سے نا بلد تھیں. ہم نے سر جُھکا کر پنجابی میں نیکی کی دعوت پیش کی اور عرض کی کہ گھر کے مَردوں کو فُلاں وَقت مسجِد میں بھیج دیجئے. ہم جب جانے لگے تو وہ کہنے لگیں، اب میری بھی سنو، ہمارے پاس وَقت کم تھا اس لئے آگے بڑھ گئے مگر ہمارے ایک اسلامی بھائی ٹھہر گئے. بڑی بی فرمانے لگیں، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے چند ہی روز پہلے یہ مبارَک خواب دیکھا تھا کہ سرکار ِمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سبز سبز عمامہ شریف والوں کے جھرمٹ میں مسجدُ النَّبَوِیِّ الشَّریف علٰی صاحِبِہا الصَّلٰوۃ وَالسَّلام سے باہَر کی طرف تشریف لا رہے ہیں. اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قدرت کہ آج وُہی سبز عمامے والے میرے گھر نیکی کی دعوت دینے آگئے! اُن کو اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتِماع کی دعوت دی گئی. اب وہ اپنے خاندان کی اسلامی بہنوں سمیت باقاعِدگی کے ساتھ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کرتی ہیں.
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوت اسلامی تیری دهوم مچی ہو
میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر آپ بھی گناہوں بهری اندھیری زندگی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو ابھی اور اسی وقت دعوت حق دعوت اسلامی کا دامن تھام لیں. زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں. دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات بعد نمازِ مغرب سنتوں بهرا اجتماع ہوتا ہے. خود بھی اس میں شریک ہوں اور دوسروں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دیں.ہر جمعرات بعد اجتماع ہزار ہا عاشقان رسول ﷺ مدنی قافلوں میں سفر کرتے ہیں. آپ سے بھی سفر کرنے کی مدنی التجا ہے. اللہ تعالٰی عزوجل نے چاہا تو ہزاروں نیکیاں سیکھنے کو ملیں گی. ہر کوئی اپنا یہ ذہن بنا لے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاءاللہ عزوجل.
طالب دعا :
حافظ محمد احسان بشیر، فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس، نشتر میڈیکل کالج، ملتان، پنجاب، پاکستان.
No comments:
Post a Comment