مشرقی اردن کے علاقہ صفوی میں وادی سرہان کے قریب اس مبارک درخت کی حقیقت سے متعلق The Blessing Tree عنوان سے دستاویزی فلم میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم، شہزادہ غازی بن محمد، ڈاکٹر سید رمضان، شیخ الحبيب عمر بن فتیح، پروفیسر حسین نصر اور عبد الحکیم مراد کی آراء بھی شامل ہیں. جنہوں نے اس کے حقیقی ہونے کی گواہی دی اور اس کی زیارت کو اپنے لیے بڑی سعادت قرار دیا. چند افراد کے ایک قافلے نے اس مبارک درخت کی زیارت کی اور اپنے سفر کا احوال سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا جب ہم نے اس درخت کو دیکھا تو ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ تا حد نظر اس بیابان میں یہ اکیلا درخت کس قدر سر سبز و شاداب ہے. ہم اس صحابی درخت کے سائے میں بیس منٹ موجود رہے ہم ان لمحوں کی کیفیات بیان نہیں کر سکتے کہ ہم اس درخت کی شاخوں کو مس کر آئے ہیں جس نے دو عالم کے سردار صل اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کی ہے.اس صحابی درخت نے ہمیں اپنے کیف آور سائے کی وہ دولت دی جو اس نے حضور اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم پر نچھاور کی تھی. روایت ہے کہ حضور نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم نے اس درخت کو ٹھنڈا اور گداز سایہ فراہم کرنے پر دعا دی تھی. اس لیے یہ آج زندہ سلامت ہے. تقریباً ساڑھے چودہ سو سال قبل حضور اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم سے ملاقات کا شرف پانے والے اس درخت کی ایک لق و دق صحرا میں موجودگی جہاں قدرت کا کرشمہ ہے وہیں اہل اسلام کے لیے محبت اور عقیدت کا ایک مرکز بھی بن گیا ہے اسے حضور اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم سے نسبت حاصل ہے. حضور اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم نے اس درخت کے سائے کو اپنے لیے قبول کیا اس لیے اللہ تعالیٰ نے اسے بقائے دوام بھی بخشا اور دنیا کے لیے اپنی قدرت کی ایک نشانی بھی بنا دی کہ مسلمانوں کا ایمان تازہ ہو. محققین نے وہ شاہراہ بھی دریافت کر لی ہے جہاں سے حضرت ابو طالب کا قافلہ اس صحابی درخت تک پہنچا تھا. عشاق رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے یہ صحابی درخت یقیناً ان روحانی قوتوں کا باعث بنے گا جو حیات جاوداں کا باعث ہے.
This blog is designed to spread true colours of Islam, wonders of Quran, Miracles of Holy Prophetﷺ and to share love and peace.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Featured post
-
[ Mian Muhammad Shafi, Well known column-writer of the Daily Jang and Nawa-i-Waqt, Lahore]: The poetic work of Hafeez Jallendhary have ...
-
No matter how lazy Satan makes you feel, read this article from the beginning to the end with the intention of earning reward. اِنْ شَــآءَ...
No comments:
Post a Comment