Wednesday, 17 June 2015

روزہ کی اہمیت قرآن و احادیث کی روشنی میں

مقاصدِ روزہ :
فرمان خداوندی : اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم متقی، پرہیز گار بن جاؤ. (البقرہ : 2، 183 ).
روزہ دار کے لیے جنتی دروازہ:
حضرت سیدنا سہل رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جنت میں ایک دروازہ ہے جس کا نام باب الریان هے اس سے قیامت کے دن روزہ دار گزریں گے جب وہ جنت میں داخل ہو جائیں گے تو وہ دروازہ بند کر دیا جائے گا. (صحیح بخاری:1، 254) (صحیح مسلم:1، 364) (سنن ابن ماجہ:118).
برکات رمضان المبارک:
حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جب ماہ رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور سر کش جنوں کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے (صحیح بخاری:1، 255)(صحیح مسلم:1، 346).
رویت ہلال کی اہمیت:
حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب تم چاند کو دیکھو تو عید کرو اگر تم پر بادل چھا جائیں تو چاند کے تیس دن پورے کرو (صحیح بخاری:1، 255)(صحیح مسلم:1، 347)(جامع ترمذی:1، 148).
وعید معصیت رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم:
حضرت سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں جس نے شک کے دن روزہ رکھا اس نے ابوالقاسم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی نافرمانی کی (صحیح بخاری:1، 256)(جامع ترمذی:1، 148) (سنن ابن ماجہ:119).
فائدہ:
ان احادیث مبارکہ میں رویت ہلال کی اہمیت کا بیان ہے مشکوک دن میں روزہ رکھنے پر نافرمانی رسالت صل اللہ علیہ والہ وسلم کی وعید ہے. لہٰذا ہمیں روزہ اور عیدین کے بارے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر عمل کرنا چاہئے تاکہ انتشار اور وعید سے محفوظ رہیں.
معمولات رمضان المبارک:
1. نماز اور روزہ کی پابندی کریں
2. تلاوتِ قرآن مجید اور نماز تراویح کی پابندی کریں.
3. رزق حلال سے افطاری کریں اور کروائیں کیونکہ ایک کھجور یا پانی کے گھونٹ سے افطاری پر پورے روزے کا ثواب ملتا ہے.
4. نوافل کی کثرت کریں کیونکہ ثواب ستر گنا زیادہ ہوتا ہے.
5. چغل خوری، جھوٹ، رشوت اور دیگر گناہوں سے اجتناب کریں کیونکہ ان کی موجودگی میں روزہ بے فائدہ ہے.
6. صدقہ فطر اور خیرات کی کثرت اور آخری عشرہ میں اعتقاف کریں.
7. آخری عشرہ کی طاق راتوں میں لیلتہ القدر کو تلاش کرنے کے لیے شب بیداری کریں.
8. افطاری کے وقت اپنی بخشش اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا مانگو کیونکہ اس وقت دعا قبول ہوتی ہے.
9. عید کے موقع پر فضول خرچی اور شیطانی اعمال شراب نوشی، سینما بینی اور دیگر برے اعمال سے بچیں کیونکہ یہ روزوں کی جزا کا دن ہے.
طالب دعا:
حافظ محمد احسان بشیر، نشتر میڈیکل کالج، ملتان.
نوٹ:
اسے جتنا هو سکے آگے پہنچائیں. شکریہ

No comments:

Post a Comment