فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " شب جمعہ اور روز جمعہ مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑهو کیونکہ تمهارا درود پاک مجھ پر پیش کیا جاتا ہے" (معجم اوسط ج 1 ص 84 حدیث 241). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " جس نے قرآن پاک پڑھا، رب تعالیٰ کی حمد کی اور نبی (صل اللہ علیہ والہ وسلم) پر درود شریف پڑها نیز اپنے رب سے مغفرت طلب کی تو اس نے بهلائی اس کی جگہ سے تلاش کر لی" (شعب الایمان ج 2 ص 373 حدیث 2084). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " جب تم رسولوں (علیهم السلام) پر درود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑهو، بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں" (جمع الجوامع للسیوطی ج 1 ص 320 حدیث 2354). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : مجھ پر درود شریف پڑهو، اللہ عزوجل تم پر اپنی رحمت بھیجے گا" (الکامل لابن عدی ج 5 ص 505). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اس میں رہے گا فرشتے اس کے لیے استغفار (یعنی بخشش کی دعا) کرتے رہیں گے" (معجم اوسط ج 1 ص 497 حدیث 1835). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے :"بے شک جبرائیل علیہ السلام نے مجھے بشارت دی: جو آپ (صل اللہ علیہ والہ وسلم) پر درود پاک پڑهتا ہے، اللہ عزوجل اس پر رحمت بھیجتا ہے اور جو آپ (صل اللہ علیہ والہ وسلم) پر سلام پڑهتا ہے اللہ عزوجل اس پر سلامتی بھیجتا ہے " (مسند امام احمد بن حنبل ج 1 ص 407 حدیث 1664). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " جسے یہ پسند ہو کہ اللہ کی بارگاہ میں پیش ہوتے وقت اللہ عزوجل اس سے راضی ہو اسے چاہیے کہ مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑهے" (فردوس الاخبار بماء ثور الخطاب ج 2 ص 284 حدیث 6083).سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " جو مجھ پر ایک بار درود شریف پڑهتا هے اللہ عزوجل اس کے لیے ایک قیراط اجر لکهتا هے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے " (مصنف عبد الرزاق ج 1 ص 39 حدیث 153). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " مجھ پر کثرت سے درود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر درود پاک پڑهنا تمہارے گناہوں کے لیے مغفرت ہے " (ابن عساکر ج 61 ص 381).سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " مجھ پر درود پاک کی کثرت کرو بے شک تمہارا مجھ پر درود پاک پڑهنا تمہارے لئے پاکیزگی کا باعث ہے" (مسند ابی یعلی ج 5 ص 458 حدیث 6383) .سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " بے شک تمہارے نام مع شناخت مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں، لہٰذا مجھ پر احسن (یعنی بہترین الفاظ میں) درود پاک پڑھو" (مصنف عبد الرزاق ج 2 ص 140 حدیث 3116). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : جبرائیل علیہ السلام نے مجھ سے عرض کی کہ رب تعالیٰ فرماتا ہے:" اے محمد! کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا امتی تم پر ایک سلام بھیجے، میں اس پر دس سلام بھیجوں؟ " (نسائی ص 222 حدیث 1292). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و محبت کی وجہ سے تین تین مرتبہ درود پاک پڑھا اللہ عزوجل پر حق ہے کہ وہ اس کے اس دن اور اس رات کے گناہ بخش دے" (معجم کبیر ج 18 ص 362 حدیث 928). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " جو مجھ پر روز جمعہ درود شریف پڑهے گا میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا" (ضیاے درود و سلام ص 11). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " تم جہاں بھی ہو مجھ پر درود پڑھو کہ تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے" (معجم کبیر ج 3 ص 82 حدیث 2729). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار درود پاک پڑھے گا وہ اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے" (الترغیب فی فضائل العمال لابن شاهین ص 14 حدیث 19). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " نماز کے بعد حمد و ثناء و درود شریف پڑھنے والے سے فرمایا:"دعا مانگ قبول کی جائے گی، سوال کر،دیا جائے گا" (نسائی ص 220 حدیث 1281). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : "مسلمان جب تک مجھ پر درود شریف پڑهتا رہتا ہے فرشتے اس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں، اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ" (ابن ماجہ ج 1 ص 490 حدیث 907). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : بروز قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہو گا جس نے دنیا میں مجھ پر زیادہ درود پاک پڑھے ہوں گے" (ترمذی ج 2 ص 27 حدیث 484). سبحان اللہ عزوجل!
فرمان مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم هے : " جس نے مجھ پر ایک دن میں 50 بار درود پاک پڑھے قیامت کے دن میں اس سے مصافحہ کروں (یعنی ہاتھ ملاوں) گا" (ضیاے درود و سلام ص 3). سبحان اللہ عزوجل!
This blog is designed to spread true colours of Islam, wonders of Quran, Miracles of Holy Prophetﷺ and to share love and peace.
Monday, 8 June 2015
درود شریف کے فضائل
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Featured post
-
[ Mian Muhammad Shafi, Well known column-writer of the Daily Jang and Nawa-i-Waqt, Lahore]: The poetic work of Hafeez Jallendhary have ...
-
No matter how lazy Satan makes you feel, read this article from the beginning to the end with the intention of earning reward. اِنْ شَــآءَ...
سبحان اللہ عزوجل! اسے پڑھیں اور درود شریف کا فیضان ساری دنیا میں پھیلا دیں.
ReplyDelete(Y)
ReplyDelete