Sunday, 9 August 2015

خوارج کی حقیقت

         .خوارج کی حقیقت جاننے کے لیے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں


Friday, 7 August 2015

برائی سے نیکی تک کا سفر

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ آرٹیکل اوّل تا آخِر پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کا ایمان تازہ ہوجائے گا.

                 دُرُودُ شریف کی فضیلت

نبیوں کے سُلطان ،رَحمتِ عالمیان،سردارِ دوجہان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے: ’’جس نے مجھ پر روزِ جُمُعہ دو سو۲۰۰ بار دُرُودِ پاک پڑھا اُس کے ۲۰۰  سال کے گناہ مُعاف ہوں  گے‘‘. (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی).

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میں دعوتِ اسلامی میں کیسے آیا؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مَنڈَن گڑھ ضلع رتنا گَری مَہاراشٹر (ہند) کے ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ 2002ء کی بات ہے میں بُرے دوستوں کی صُحبت کے باعِث غنڈہ گَینگ میں شامِل ہوگیا. لوگوں کو مارنا پیٹنا اور گالیاں بکنا میرا معمول تھا، جان بوجھ کر جھگڑے مول لیتا، جو نیا فیشن آتا سب سے پہلے میں اپناتا، دن میں کئی بار کپڑے تبدیل کرتا سِوائے جینز( jeans) کے دوسری پینٹ نہ پہنتا، آوارہ دوستوں کے ساتھ گھوم پھر کر رات گئے گھر لوٹتا اور دن چڑھے تک سوتا رہتا. والِد صاحِب کا انتِقال ہوچکا تھا، بیوہ ماں سمجھاتی تو مَعاذَ اللہ (عَزَّوَجَلَّ) زَبان درازی کرتاتھا. ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے کسی باعمامہ اسلامی بھائی نے ملاقات پر ایک رِسالہ ”جناّت کا بادشاہ” ( مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) تحفے میں دیا، پڑھا تواچّھا لگا. رَمضانُ المبارَک میں ایک دن کسی مسجِد میں جانے کی سعادت ملی تو اتِّفاق سے ایک سبز سبز عمامے اور سفید لباس میں ملبوس سنجیدہ نوجوان پر نظر پڑی معلوم ہوا یہ یہاں مُعْتَکِف ہیں. اُنہوں نے درسِ فیضانِ سنت دیا تو میں بیٹھ گیا. بعدِ درس اُنہوں نے مجھ پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکتیں بتائیں.

ان اسلامی بھائی کا لباس اس قَدَرسادہ تھا کہ بعض جگہ پیوند تک لگے ہوئے تھے، جب اُن کیلئے گھر سے کھانا آیا تو وہ بھی باِلکل سادہ تھا! میں ان کی سادَگی سے بَہُت زیادہ مُتَأَثِّر ہُوا مجھے ان سے مَحَبَّت ہوگئی، میں ان سے ملاقات کیلئے آنے جانے لگا. اِتِّفاق سے عیدُ الفِطرکے بعد ان اسلامی بھائی کا نِکاح تھا. یہ بے چارے غریب و تنگدست تھے مگر حیرت کی بات یہ تھی کہ انہوں نے اس بات کا مجھے ذرا بھی اِحساس نہیں ہونے دیا اور نہ ہی کسی قسم کی مالی امداد کیلئے سُوال کیا. میں اور زِیادہ مُتَأَثِّر ہوا کہ مَا شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا ہے اور اس کے وابَستگان کس قَدَر سادہ اور خوددار ہیں. اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مَحَبَّت میرے دل میں گھر کرتی چلی گئی حتّٰی کہ میں نے عاشِقانِ رسول کے ہمراہ 8 دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کیا. میرے دل کی دنیا زَیرو زَبَر ہو گئی، قَلْب میں مَدَنی انقِلاب برپا ہو گیا اور میں نے گناھوں سے سچّی توبہ کر کے اپنی ذات کو دعوتِ اسلامی کے حوالے کر دیا. اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھ پر وہ مَدَنی رنگ چڑھا کہ آج کل میں عَلاقائی مُشاوَرَت کے خادِم( نگران) کی حیثیَّت سے اپنے عَلاقے میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں.

          سادگی چاہیے عاجز ی  چاہیے
          آپ کو گر چلیں قافِلے میں چلو

          خوب خود داریاں اورخوش اَخلاقیاں
          آئیے سیکھ  لیں  قافِلےِ میں  چلو

         عاشِقانِ رسول لائے سنّت کے پھول
         آؤ   لینے   چلیں   قافِلے   میں   چلو

دعائے عطاؔر :
يااللہ عَزّوَجَلَّ میری اور پابندی کے ساتھ فیضان سُنَّت سے روزانہ کم ازکم 2 درْس، ايک گھر میں اور دوسرا مسجد, چوک يا اسکول وغیرہ میں دینے اور سننے والے کی مغفِر ت فرما اور ہمیں حُسنِ اَخلاق کا پیکر بنا.
( اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ عليہ والہ وسلم)

       مجھے درسِ فیضانِ  سنّت  کی  توفیق
       ملے دن میں دو مرتبہ یا الہٰی(عزوجل)

(غافل درزی، ص۲۶مطبوعہ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی).

       اللہ کرم ایسا کرے تجھ  پہ  جہاں  میں
      اے دعوت اسلامی تیری دهوم مچی ہو

میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر آپ بھی گناہوں بهری اندھیری وادی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو ابھی اور اسی وقت دعوت حق دعوت اسلامی کا دامن تھام لیں. زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں. دعوت اسلامی کے تحت ہر جمعرات بعد نمازِ مغرب سنتوں بهرا اجتماع ہوتا ہے. خود بھی اس میں شریک ہوں اور دوسروں کو بھی اس میں شریک ہونے کی دعوت دیں.ہر جمعرات بعد اجتماع ہزار ہا عاشقان رسول ﷺ مدنی قافلوں میں سفر کرتے ہیں. آپ سے بھی سفر کرنے کی مدنی التجا ہے.  اللہ تعالٰی عزوجل نے چاہا تو ہزاروں نیکیاں سیکھنے کو ملیں گی. ہر کوئی اپنا یہ ذہن بنا لے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاءاللہ عزوجل.

طالب دعا :
حافظ محمد احسان بشیر، فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس، نشتر میڈیکل کالج، ملتان، پنجاب، پاکستان.

Wednesday, 5 August 2015

The World wide Movement Of Propagating Quran And Sunnah

Dawat-e-Islami is a worldwide, non-political movement of propagating Quran & Sunnah. In the era of evils, when the tides of decadent ways are rising throughout the world, when mass media is using its resources to spread indecency, when the majority of Muslims continue to adopt immodesty in the name of fashion. In times like these, when the Muslims are eager to gain merely worldly knowledge and are completely heedless of acquiring the knowledge of their noble religion; as these dark clouds of the irreligiousness loom overhead: the enemies of Islam are plotting to slander our fabulous religion; decadence is creeping into our Masjids; atheism and misguidance are in full swing; homes are turning into movie theatres; and Muslims are wasting their precious time in music, movies, alcohol, and gambling.

In these trying times, the Shaykh, The Founder of Dawat-e-Islami the Spiritual Guide, Amir-e-Ahl-e-Sunnat, the Honourable, Shaykh Abu Bilal Muhammad Ilyas Attar Qadiri Razavi Ziyae دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ revived the work of Calling to righteousness. He inspired each and every individual through his personal efforts and gave them an ambition that, as a Muslim, I must strive to reform myself and the people of the entire world!

In 1401 A.H., he founded this momentous organization, called Dawat-e-Islami, for the propagation of Quranic knowledge and Sunnah.   اَلْـحَمْـدُ لـِلّٰـه عَزَّوَجَلَّ, by Shaykhs endless efforts, in a short span, the work of Dawat-e-Islami has reached over 195 countries [at the time of writing] across the globe. There are more than 97 departments in which Dawat-e-Islami is working.  Hundreds of thousands of Devotees of the Rasūl have devoted themselves to calling to righteousness, [as if they have brought a cool breeze with them to comfort the hearts of the ailing Ummah].

In various countries, many non-Muslims are continuing to embrace the beautiful religion of Islam at the hands of the Muballighs [Preachers] of Dawat-e-Islami. By the diligent efforts of Amir-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ, a righteous Madani revolution has entered into the lives of hundreds of thousands of Muslims, especially the young Muslims, who have become steadfast in performing the Farzḍ and Wajib matters in Islam. Furthermore, they crown their heads with green turbans [Imamah] and adorn their faces with beards, in accordance to the Sunnah of Sayyid-ul-Mursalin, the Prophet of mankind, the peace of our heart and mind, the most generous and kind, our beloved Rasūl صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم. These noble accomplishments of Amir-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ are evident by the number of areas Dawat-e-Islami is working in. Many of these were direly needed for safeguarding the religion and faiths of the Ummah of the Exalted Prophet صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم

My sweet brothers and sisters, if you also want to change your life, please join Dawat-e-Islami. There is no membership. Sunnah inspiring Ijtima is held on every Thursday after Maghrib Prayer by Dawat-e-Islami all over the world. You are requested to attend it. Every body should made his mind that " I must strive to reform myself and the people of the entire world".

Hafiz Muhammad Ehsan Bashir, 1st year MBBS, Nishtar Medical College, Multan, Punjab, Pakistan.

Tuesday, 4 August 2015

یا رسول اللہ ﷺ کہنے سے بگڑتی ہے طبیعت تیری

بیاد : مجدد دین و ملت، ثانی ابو حنیفہ، حامی سنت، ماحی بدعت، مجدد اعظم، امام اھلسنت، اعلیٰحضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ.

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ آرٹیکل اوّل تا آخِر پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کا ایمان تازہ ہوجائے گا.

                 دُرُود شریف کی فضیلت

نبیوں کے سُلطان، رَحمتِ عالمیان، سردارِ دوجہان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے:
’’جس نے مجھ پر روزِ جُمُعہ دو سو ۲۰۰ بار دُرُودِ پاک پڑھا اُس کے ۲۰۰  سال کے گناہ مُعاف ہوں  گے‘‘ (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی).

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

  تیری   اٹکے  تو  وکیلوں  سے  کرے  استمداد
   یا رسول اللہ کہنے سے بگڑتی ہے طبیعت تیری

      اللہ کے سوا کسی اور سے مدد مانگنا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کچھ لوگوں کے ذِہن میں یہ وَسوَسہ ہوسکتا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کسی سے مدد مانگنی ہی نہیں چاہیے کیونکہ جب  اللہ عَزَّوَجَلَّ مدد کرنے پر قادِر ہے تو پھر غوثِ پاک یا کسی اوربُزُرگ سے مدد مانگیں ہی کیوں؟ جواباً  عرض ہے کہ یہ شیطان کا خطرناک ترین وار ہے اور اس طرح وہ نہ جانے کتنے لوگوں  کو گمراہ کردیتا ہے. حالانکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے کسی غیر سے مدد مانگنے سے منع ہی نہیں فرمایا، بلکہ قراٰنِ کریم میں جگہ بہ جگہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے دوسروں  سے مدد مانگنے کی اجازت مَرحمت فرمائی ہے، ہر ہر طرح سے قادرِ مُطلَق ہونے کے باوُجود بذاتِ خود اپنے بندوں  سے دینِ حق کی مدد کیلئے ترغیب ارشاد فرمائی ہے. چُنانچِہ پارہ ٢٦ سورۂ مُحَمَّد کی آیت نمبر ٧ میں ارشاد ہوتاہے:

اِنۡ تَنۡصُرُوا اللہَ یَنۡصُرْکُمْ 

ترجَمۂ کنزالایمان: "اگر تم دینِ خدا (عَزَّوَجَلَّ)کی مدد کروگےاللہ(عَزَّوَجَلَّ) تمہاری مدد کرے گا".

    حضرت عیسیٰ نے دوسروں  سے مدد مانگی

حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے اپنے حواریوں سے مدد طلب فرمائی، چُنانچِہ پارہ ٢٨ سُوْرَۃُ الصّف کی چودھویں آیتِ کریمہ میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے :

قَالَ عِیۡسَی ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوَارِیّٖنَ مَنْ اَنۡصَارِیۡۤ اِلَی اللہِ ؕ قَالَ الْحَوَارِیُّوۡنَ نَحْنُ اَنۡصَارُ اللہِ

ترجَمۂ کنزالایمان: "عیسیٰ (علیہ السلام) بن مریم  (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) نے حواریوں  سے کہا تھا کون ہیں جو اللہ ( عَزَّ وَجَلَّ) کی طرف ہوکر میری مدد کریں؟ حواری بولے ہم دینِ خدا (عَزَّ وَجَلَّ) کے مدد گار ہیں".

       حضرتِ موسیٰ نے بندوں  کا سہارا مانگا

حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو جب تبلیغ کے لیے فرعون کے پاس جانے کا حکم ہوا تو انہوں  نے بندے کی مدد حاصل کرنے کے لیے بارگاہِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ  میں  عرض کی:

وَاجْعَلۡ لِّیۡ وَزِیۡرًا مِّنْ اَہۡلِیۡ ﴿ۙ۲۹﴾ ہٰرُوۡنَ اَخِی ﴿ۙ۳۰﴾ اشْدُدْ بِہٖۤ اَزْرِیۡ ﴿ۙ۳۱﴾      (پ ۱٦، طٰہٰ: ۲۹،۳۱)

ترجَمۂ کنزالایمان: "اور میرے لئے میرے گھر والوں  میں  سے ایک وزیر کردے. وہ کون، میرا بھائی ہارون (علیہ السلام) اس سے میر ی کمر مضبوط کر".

              نیک بندے بھی مددگا ر ہیں  

 پارہ ٢٨ سُوْرَۃُ التَّحْرِیْم کی چوتھی آیت ِ مبارکہ میں ارشاد باری عَزَّوَجَلَّ ہے:

فَاِنَّ اللہَ ہُوَ مَوْلٰىٰہُ وَ جِبْرِیۡلُ وَ صٰلِحُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ۚ وَ الْمَلٰٓئِکَۃُ بَعْدَ ذٰلِکَ ظَہِیۡرٌ﴿۴﴾

ترجَمۂ کنزالایمان: "تو بے شک اللہ( عَزَّ وَجَلَّ)ان کا مددگار ہے اور جبریل (علیہ السلام) اور نیک ایمان والے اوراس کے بعد فرشتے مدد پر ہیں".

               انصار کے معنیٰ مددگار

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! قراٰنِ پاک بالکل صاف صاف لفظوں میں بہ بانگِ دُہُل یہ اعلان کر رہا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ تو مددگار ہے ہی مگر باِذنِ پروَردَگار عَزَّوَجَل َّساتھ ہی ساتھ جبریلِ امین عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام اور اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے مقبول بندے (انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام اور اولیائے عُظام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی) اور فرشتے بھی مددگار ہیں. اب تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلََّّ یہ وَسوَسہ جڑ سے کٹ جائے گا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی مدد کر ہی نہیں سکتا. مزے کی بات تو یہ ہے کہ جو مسلمان مَکّۂ مکرَّمہ سے ہجرت کر کےمدینۂ منوَّرہ پہنچے وہ مُہاجر کہلائے اوران کے مددگار انصار کہلائے اور یہ ہر سمجھ دار جانتاہے کہ ’’انصار‘‘ کے لُغوی معنی ’’مددگار‘‘ ہیں.

؎      اللہ کرے دل میں  اُتر جائے مِری بات

                     اہل اللہ زندہ ہیں

اب شاید شیطان دل میں یہ "وسوسہ‘‘ ڈالے کہ زندوں سے مدد مانگنا تو دُرُست ہے مگر بعدِ وفات مدد نہیں مانگنی چاہیے. آیتِ ذَیل اور اس کے بعد والے مضمون پر غور فرمالیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس وَسوَسے کی جڑ بھی کٹ جائے گی. چُنانچِہ پارہ ٢ سُوْرَۃُ الْبَقْرَہ آیت ١٥٤ میں ارشاد ہوتاہے :

وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ اَمْوٰتٌ ؕ بَلْ اَحْیَآءٌ وَّلٰکِنۡ لَّا تَشْعُرُوۡنَ﴿۱۵۴﴾

ترجَمۂ کنزالایمان: "اورجوخدا (عزوجل) کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں ہاں تمہیں خبر نہیں".

                     انبیاء حیات ہیں  

 جب شُہَداء کی زندگی کا یہ حال ہے تو اَنبیاء کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام جوکہ شہیدوں  سے مرتبہ وشان میں  باِلْاِتِّفاق اعلیٰ اور برتر ہیں ان کے حیات (یعنی زندہ) ہونے میں کیوں کر شُبہ کیا جاسکتا ہے. حضرتِ سیِّدُنا امام بیہقی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نے حیاتِ اَنبیاء کے بارے میں ایک رِسالہ لکھا ہے اور ’’دلائلُ النُّبَّوۃ ‘‘ میں فرماتے ہیں کہ اَنبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام شُہَداء کی طرح اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ  کے پاس زِندہ ہیں. 
(اَلْحاوی لِلفتاوی لِلسُّیوطی ج٢ ص٦٣ ،دَلَائِلُ النُّبُوَّۃِ  لِلْبَیْہَقِی ج٢ ص٣٨٨ دارالکتب العلمیۃ بيروت).

                      اولیاء حیات ہیں

حضرتِ شاہ ولیُّ اللہ مُحَدِّثِ دِہلوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی ’’ہَمعات‘‘ کے ہَمعہ نمبر ١١ میں گیارہویں والے غوثِ پاک رَحمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی شانِ عَظَمت نشان بیان کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں:

حضرتِ مُحیُ الدّین عبدُالقادِرجِیلانیرَحمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اَنْدْ وَلِہٰذا گُفْتَہ اَنْدْکِہ اِیْشاں  دَرْ قَبْرِ خُوْدْ مِثْلِ اَحْیاء تَصَرُّف مِیْ کُنَنْد ۔
ترجمہ: وہ شیخ محیُ الدّین عبدُالقادِر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ الرَّبَّانِی ہیں، لہٰذا کہتے ہیں کہ آپ رَحمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اپنی قبر شریف میں زِندوں کی طرح تصرُّف کرتے ہیں (یعنی زندوں  ہی کی طرح بااختیار ہیں). 
(ہَمعات ص ٦١ اکادیمیۃ الشاہ ولی اللہ الدھلوی بابُ الاسلام حیدر آباد).

بہرحال اَنبیاء کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام اور اولیاءِ عُظام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی حیات (یعنی زندہ) ہوتے ہیں اور ہم مُردوں سے نہیں  بلکہ زندوں سے مدد مانگتے ہیں اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عطا سے انہیں حاجت روا اورمشکِل کُشا مانتے ہیں. ہاں اللہ عَزَّوَجَل کی عطا کے بِغیر کوئی نبی یا ولی ایک ذرّہ بھی نہیں دے سکتا نہ ہی کسی کی مدد کرسکتاہے.

      امام اعظم نے سرکار سے مدد مانگی

کروڑوں حنفیوں کے پیشوا حضرتِ سیِّدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ بارگاہ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں مدد کی درخواست کرتے ہوئے ’’قصیدۂ نُعمان‘‘ میں عرض کرتے ہیں:

           یَا اَکْرَمَ الثَّقَلَیْنِ  یَا کَنْزَ  الْوَرٰی 
           جُدْ لِیْ بِجُوْدِکَ وَاَرْضِنِیْ بِرِضَاکَ
           اَنَا طَامِعٌ بِالْجُوْد ِ مِنْک َ لَمْ  یَکُنْ
           لِاَبِیْ حَنِیْفَۃَ  فِی  الْاَنَام ِ سِوَاکَ

یعنی اے جنّ و انس سے بہتر اور نعمت الٰہی عَزَّوَجَلَّ کے خزانے! اللہ عَزَّوَجَلَّ نے جو آپ کو عنایت فرمایا ہے اُس میں سے مجھے بھی عطا فرمائیے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کو جو راضی کیا ہے آپ مجھے بھی راضی فرمائیے. میں آپ کی سخاوت کا امیدوار ہوں، آپ کے سوا ابوحنیفہؔ کا مخلوق میں کوئی نہیں.

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

              امام بوصیری نے مدد مانگی

حضرتِ سیِّدُنا امام شَرَفُ الدین بُوصیری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اپنے شُہرۂ آفاق قصیدہ بردہ شریف میں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم َسے مدد کی درخواست کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں:    

؎        یَااَکْرَمَ الْخَلْقِ مَا لِیْ مَنْ اَلُوذُ بِہٖ
           سِوَاکَ عِنْدَ حُلُوْلِ الْحَادِثِ الْعَمَمٖ

یعنی اے تمام مخلوق سے بہتر، میرا آپکے سوا کوئی نہیں جس کی میں پناہ لوں مصیبت کے وقت.
(قصیدہ بُردہ ص ٣٦).

امدادُ اللہ مہاجِر مکی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ِاپنے دِیوان ’’نالۂ امداد‘‘ میں عرض گزار ہیں  :           

؎ لگا  تکیہ  گناہوں  کا  پڑا  دن  رات  سوتا  ہوں
   مجھے اب خوابِ غفلت سے جگا دو یارسول اللہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدَ

طالب دعا : حافظ محمد احسان بشیر، فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس، نشتر میڈیکل کالج، ملتان، پنجاب، پاکستان.

Monday, 3 August 2015

کافر کا قبول اسلام

بیاد : مجدد دین و ملت، ثانی ابو حنیفہ، حامی سنت، ماحی بدعت، مجدد اعظم، امام اھلسنت، اعلیٰحضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ.

فرمان مصطفیٰ ﷺ:
"جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ عزوجل اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے" (مسلم ص ٢١٦ حدیث ٤٠٨).سبحان اللہ عزوجل!
ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ (باب المدینہ کراچی) سے عاشِقانِ رسول کاایک 92 دن کا مَدَنی قافِلہ کولمبو کے سفر پر تھا. جس دن ضلع ”ایرو” 30 دن کیلئے مَدَنی قافِلے کی سفر پر روانگی تھی. اِس دوران ایک اسلامی بھائی ایک غیر مسلم نوجوان کو امیرِ قافِلہ کی خدمت میں لائے. امیرِ قافِلہ نے سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم کے اعلیٰ کردار سے مُتَعَلِّق چند خوشبودار مَدَنی پھول پیش کر کے اس کو اسلام کی دعوت پیش کی. اِس پر اُس نے بعض سُوالات کئے جس کے جوابات دیئے گئے. اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوّجَلَّ کم و بیش ایک گھنٹے کی انفرادی کوشِش کے بعد وہ غیر مسلم مُشرَّف بہ اسلام ہوگیا.

        کافرآجائیں گے  راہِ حق  پائیں  گے
        اِن شاءَ اللہ،  چلیں  قافِلے میں  چلو
        کُفر کا سر جُھکے دیں کا ڈنکا بجے
        ان شاء اللہ،  چلیں  قافلے  میں چلو

(فیضانِ سنت(جلد اوّل)باب آدابِ طعام، ص۲۶۱مطبوعہ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی).

     اللہ  کرم ایسا کرے تجھ پہ  جہاں  میں
     اے دعوت اسلامی تیری دهوم مچی ہو

میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر آپ بھی گناہوں بهری زندگی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں بھی مدنی انقلاب برپا ہو جائے تو ابھی اور اسی وقت دعوت حق دعوت اسلامی کا دامن تھام لیں. زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں. دعوت اسلامی کے تحت ہر جمعرات بعد نمازِ مغرب سنتوں بهرا اجتماع ہوتا ہے.اپنے شہر میں ہونے والے اجتماع میں خود بھی شریک ہوں اور دوسروں کو بھی دعوت دیں . ہر جمعرات بعد اجتماع ہزار ہا عاشقان رسول ﷺ مدنی قافلوں میں سفر کرتے ہیں. آپ سے بھی سفر کرنے کی مدنی التجا ہے.  اللہ تعالٰی عزوجل نے چاہا تو ہزاروں نیکیاں سیکھنے کو ملیں گی. ہر کوئی اپنا یہ ذہن بنا لے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاءاللہ عزوجل.

طالب دعا :
حافظ محمد احسان بشیر، فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس، نشتر میڈیکل کالج، ملتان، پنجاب، پاکستان. 

محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ھوتا

بیاد : مجدد دین و ملت، ثانی ابو حنیفہ، حامی سنت، ماحی بدعت، مجدد اعظم، امام اھلسنت، اعلیٰحضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضى الله تعالى عنه.

فرمان مصطفیٰ ﷺ:
"جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ عزوجل اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے" (مسلم ص ٢١٦ حدیث ٤٠٨).سبحان اللہ عزوجل!
ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ

                          قابل رشک موت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! محمد وسیم عطّاری (بابُ المدینہ نارتھ کراچی) سگِ مدینہ عُفِیَ عنہ (بانی دعوت اسلامی، امیر اھلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ) کے پاس تشریف لاتے تھے، بے چارے کے ہاتھ میں کینسر ہوگیا اور ڈاکٹروں نے ہا تھ کاٹ ڈالا. ان کے عَلاقے کے ایک اسلامی بھائی نے بتایا، وسیم بھائی شدّتِ درد کے سبب سخْت اَذِیّت میں ہیں . میں اَسپتال میں عِیادت کیلئے حاضِر ہوا اور تسلّی دیتے ہوئے کہا، دیوانے! بایاں ہاتھ کٹ گیا اس کا غم مت کرو. اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلََّّ دایاں ہاتھ تو مَحفوظ ہے اور سب سے بڑی سعادت یہ کہ اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ ایمان بھی سلامت ہے. اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے انہیں کافی صابِر پایا، صِرْف مُسکَراتے رہے یہاں تک کہ بسترسے اُٹھ کر مجھے باہَر تک چھوڑنے آئے. رفتہ رفتہ ہاتھ کی تکلیف ختْم ہوگئی مگر بے چارے کا دوسرا امتحان شروع ہوگیا اور وہ یہ کہ سینے میں پانی بھر گیا، دَرْد و کَرْب میں دِن کٹنے لگے. آخِر ایک دِ ن تکلیف بَہُت بڑھ گئی، ذِکْرُ اللہ شروع کردیا۔سارا دِن اللہ، اللہ کی صداؤں سے کمرہ گونجتا رہا، طبیعت بَہُت زِیادہ تشویش ناک ہوگئی تھی، ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی کوشِش کی گئی مگر انکار کردیا، دادی جان نے فَرطِ شفقت سے گود میں لے لیا، زبان پرکَلِمَہ طَیِّبہ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللہ جاری ہوااور 22 سالہ محمد وسیم عطّاری کی روح قَفَسِ عُنصُری سے پرواز کر گئی.
                انا للہ وانا الیہ راجعون

جب مرحوم کو غُسل کیلئے لے جانے لگے تو اچانک چادر چِہرے سے ہٹ گئی، مرحوم کا چِہرہ گلاب کے پھول کی طرح کھِلا ہواتھا، غُسل کے بعد چِہرہ کی بَہار میں مزید نِکھارآگیا.

£   محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ھوتا

تدفین کے بعد عاشِقانِ رسول نعتیں پڑھ رہے تھے، قَبْرسے خوشبو کی ایسی لَپٹیں آنے لگیں کہ مَشامِ جاں مُعَطّر ہوگئے مگر جس نے سونگھی اُس نے سونگھی. گھر کے کسی فرد نے انتِقال کے بعد خواب میں مرحوم محمد وسیم عطّاری کو پھولوں سے سجے ہوئے کمرے میں دیکھا، پوچھا، کہاں رہتے ہو؟ ہاتھ سے ایک کمرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ”یہ میرا مکان ہے یہاں میں بَہُت خوش ہوں”. پھر ایک آراستہ بستر پر لیٹ گئے. مرحوم کے والِد صاِحب نے خواب میں اپنے آپ کو محمد وسیم عطّاری کی قَبْر کے پاس پایا، یکایک قَبْر شَق ہوئی اور مرحوم سر پر سبز سبز عَمامہ سجائے ہوئے سفید کفن میں ملبوس باہَر نِکل آئے! کچھ بات چیت کی اور پھر قَبْر میں داخِل ہوگئے اور قَبْر دوبارہ بند ہوگئی.

        اللہ کرم ایسا  کرے تجھ  پہ  جہاں  میں
        اے دعوت اسلامی تیری دهوم مچی ہو

میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر آپ بھی گناہوں بهری زندگی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں بھی مدنی انقلاب برپا ہو جائے تو ابھی اور اسی وقت دعوت حق دعوت اسلامی کا دامن تھام لیں. زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں. دعوت اسلامی کے تحت ہر جمعرات بعد نمازِ مغرب سنتوں بهرا اجتماع ہوتا ہے. اپنے شہر میں ہونے والے اجتماع میں خود بھی شریک ہوں اور دوسروں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دیں. اللہ تعالٰی عزوجل نے چاہا تو ہزاروں نیکیاں سیکھنے کو ملیں گی. ہر کوئی اپنا یہ ذہن بنا لے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاءاللہ عزوجل.

طالب دعا :
حافظ محمد احسان بشیر، فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس، نشتر میڈیکل کالج، ملتان، پنجاب، پاکستان . وابستہ شعبہ تعلیم دعوت اسلامی ملتان. 

ایک حیرت انگیز واقعہ

بیاد : مجدد دین و ملت، ثانی ابو حنیفہ، حامی سنت، ماحی بدعت، مجدد اعظم، امام اھلسنت، اعلیٰحضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ.

فرمان مصطفی ٰﷺ:
"جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ عزوجل اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے".  (مسلم ص ٢١٦  حدیث ٤٠٨). سبحان اللہ عزوجل!
ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے، یہ اُن دنوں کی بات ہے جب بابُ المدینہ کراچی میں مُنْعَقد ہونے والے تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنّتوں بھرے اجتِماع کی تیاّریاں زور و شور سے جاری تھیں۔ مَدَنی قافِلے لانے کیلئے مُتَعَدَّد شہروں سے بابُ المدینہ کراچی کیلئے خُصوصی ٹرینوں کا سلسلہ تھا۔ انہیں دنوں ہمارے ایک عزیز فوت ہو گئے ۔ چند روز کے بعد گھر کے کسی فرد نے مرحوم کو خواب میں دیکھ کر جب حال پوچھا تو کہنے لگے، میں نے کراچی میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کی نیَّت سے خُصوصی ٹرین میں نِشَست بُک کروائی تھی۔ اور اﷲ عَزَّوَجَلَّ نے اِس سچّی نیّت کے سبب میری مغفِرت فرما دی۔

            رَحْمتِ حق “بہا” نہ می جوید
            رَحْمت ِ حق “بہانہ” می جوید

(یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت ”بہا ” یعنی قیمت نہیں مانگتی ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحْمت تو ”بہانہ ”ڈھونڈتی ہے).
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے؟ اچھی نیَّت کا کس قَدَر بُلند رُتبہ ہے کہ عمل کرنے کا موقع نہ ملنے کے باوُجُود اجتماع میں شرکت کی نیَّت کرنے والے خوش نصیب کی مغفِرت کر دی گئی ۔ حضرت سیِّدُنا حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں،
" انسان کو چند روز کے عمل سے نہیں اچھی نِیّت سے جنّت حاصِل ہو گی".
(کیمیائے سعادت ج ۲ ص ۸۶۱)، (فیضانِ سنت(جلد اوّل)باب فیضانِ بسم اللہ،ص۹۶مطبوعہ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)

       اللہ کرم ایسا کرے تجھ  پہ جہاں  میں
      اے دعوت اسلامی تیری دهوم مچی ہو

میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر آپ بھی گناہوں بهری اندھیری وادی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو ابھی اور اسی وقت دعوت حق دعوت اسلامی کا دامن تھام لیں. زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں. دعوت اسلامی کے تحت ہر جمعرات بعد نمازِ مغرب سنتوں بهرا اجتماع ہوتا ہے. خود بھی اس میں شریک ہوں اور دوسروں کو بھی دعوت دیں. اللہ تعالٰی عزوجل نے چاہا تو ہزاروں نیکیاں سیکھنے کو ملیں گی. ہر کوئی اپنا یہ ذہن بنا لے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے انشاءاللہ عزوجل.

طالب دعا:
حافظ محمد احسان بشیر، فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس، نشتر میڈیکل کالج، ملتان، پنجاب، پاکستان. وابستہ شعبہ تعلیم دعوت اسلامی ملتان.